عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقید ہ اور اس امت کی بقاء کا ضامن ہے ، مفتی منیب الرحمن

قادیانیوں کی سرگرمیاں ہرگز برداشت نہیں کریں گے فوری طورپر لگام دی جائے ۔تھر میں قادیانی سرگرمیاں قابل تشویش ہیں،پیر عبد الخالق بھرچونڈی 7ستمبر ملی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل دن ہے علامہ شاہ احمد نورانی کی تحریک پرقادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا، مفتی عبد العلیم قادری غیر مسلموں کو قبول اسلام سے روکنے کا بل اسلام پر حملے کے مترادف ہے ،مفتی محمد جان نعیمی ودیگر کا ختم نبوت کانفرنس سے خطاب

اتوار 25 اگست 2019 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2019ء) مرکزی جماعت اہلسنت کراچی کے تحت عظیم الشان فقید المثال ختم نبوت کانفرنس صوبائی امیر مفتی اعظم سندھ حضرت قبلہ مفتی محمد جان نعیمی کی زیر قیادت اورامیر کراچی مفتی عبدالعلیم قادری کی زیر صدارت منعقد ہونے والی مرکزی ختم نبوت کا نفرنس سے مفتی اعظم پاکستان پروفیسر مفتی منیب الرحمن ،مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی امیر ،امیر اہلسنت پیر عبدالخالق بھرچونڈی ، ،مرکزی ناظم اعلی حجتہ الاسلام پیر سید عرفان شاہ مشہدی ،صوبائی امیر مفتی اعظم سندھ مفتی محمد جان نعیمی ،امیر کراچی مفتی عبدالعلیم قادری ،پیر میاں عبدالباقی ،استاذالعلماء مفتی محمد احمد نعیمی پیر سید ضیاء اللہ شاہ جیلانی ،صوبہ پنجاب کے امیر قاضٰی عبد الغفار قادری ،صوبائی ناظم اعلی پیر سید ضمیر حسین شاہ جیلانی ،صوبائی نائب امیر علامہ شفیق احمد قادری ،علامہ صاحبزادہ مفتی نذیر جان نعیمی ،سینئر نائب امیرکراچی مفتی غلام یٰسین گولڑوی ،ناظم اعلی کراچی صاحبزادہ علامہ زبیر ہزاروی ،صاحبزادہ مفتی عبید اللہ جان نعیمی الازہری،سید احسان احمد گیلانی ،علامہ فیاض نعیمی ،علامہ اللہ بخش قادری ،ناظم نشرو اشاعت علامہ فرحان شاہ نعیمی ،حافظ نورالعین انصاری ،علامہ حبیب اللہ قادری ،علامہ ذوالفقار حسینی ،علامہ عبدالرحمن گیلانی ،علامہ عبدالرشید تونسوی ،علامہ زبیر عامرگیلانی ،حلیم خان غوری ،دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقید ہ اور اس امت کی بقاء کا ضامن ہے ۔

(جاری ہے)

عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کی اساس اور رسالت محمدی کا امتیاز ہے عقیدہ ختم نبوت وناموس رسالت کا تحفظ ایمان کا بنیادی تقاضا ،اسلام کی اساس ،امت کی وحدت کی بقاء ،اور ہماری قومی حیات کی بناء ہے امت مسلمہ نے چودہ صدیوں سے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کیا ہے اورکرتی رہے گی یہی ہماری کامیابی کا حقیقی سبب ہے تمام اہل اسلام پر لازم ہے کہ عقیدہ ختم نبوت پرمکمل ایمان کے ساتھ ساتھ اس کا پرچار بھی کرے اور دفاع کے لئے اپنا کردار بھی ادا کریں عقید ہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے علمائے اہلسنت کا کردار برصغیر کی تاریخ کا ایک روشن اور تاریخ ساز باب ہے 7ستمبر ملی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل دن ہے ۔

1974ء کی تحریک کے ہیرو قائد ملت اسلامیہ علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی ہے جن کی شب وروز کوششوں سے فتنہ قادیانی کو لگام ڈالی گئی اور قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا قادیانی آئین پاکستان کی رو سے کافر ہے اور رہے گے پا کستان میں ناموس رسالت کے قانون میں تبدیلی کے شوشے تھوڑے تھوڑے وقفے کے بعد چھوڑے جاتے ہیں عقیدہ ختم نبوت وتحفظ ناموس رسالت کے قوانین میں ترمیم ہرگز برداشت نہیں کریں گے حکومت قادیانیوں پر نرم گوشہ رکھے ہوئے ہیں فوری طور پر ان کی سرگرمیوں کو کنٹرول کیا جائے قادیانی آئین پاکستان کے غدار ہیں انہیں حساس کلید ی عہدوں سے برطرف کیا جائے مرکزی جماعت اہلسنت نظام مصطفی کی داعی ،مقام مصطفی کے تحفظ ،اور فتنہ قادیانیت کی سرکو بی ،دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی آوازکو بلند کرنے کے لئے اپنے قیام سے لے کر آج تک جدوجہد جا ری رکھے ہوئے ہے اور ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔

کشمیریوں پر بھارتی ظلم و بربریت کی انتہا ہوگئی اقوام عالم کی خاموشی افسوس ناک ہے مسلمان حکمرانو ں کی طرف سے محض رسمی مذمت کے علاوہ کوئی قابل عمل اقدام نہیں کیا گیا مرکزی جماعت اہلسنت کشمیریوں کی عظمت و جرائت کو سلام ہیش کرتی ہے کشمیر اللہ کے ولیوں کی دھرتی ہے آزادی کشمیر کا مقدر ہے کشمیریوں کو اپنا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے ۔غیر مسلموں کو قبول اسلام سے روکنے کا بل اسلام پر حملے کے مترادف ہے ۔

فوری طور پر اس بل کو واپس لیا جا ئے۔کا نفرنس میں علامہ فیض القادری ،علامہ مفتی محمود عثمان نعیمی ،علامہ عبدالباسط قادری ،علامہ رحیم بخش نعیمی ،علامہ غلام نبی نعیمی ،علامہ گل ھسن نعیمی ،علامہ ارشد نعیمی ،علامہ خادم حسین نعیمی ،علامہ رفیق درانی ،علامہ اسرار قادری ، علامہ احمد صادق نعیمی ،علامہ حبیب اللہ نعیمی ،علامہ غلام غوث گو لڑوی نعیمی ،ودیگر کثیر تعداد میں علماء کرام ومشائخ نے شرکت کی ۔