نصیرآباد،محرم الحرام میں سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائز لیا گیا

پیر 26 اگست 2019 17:08

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اگست2019ء) محرم الحرام کے حوالے سے ایف سی 72ونگ نصیرآبادکے کمانڈنٹ کرنل راجہ شکیل کی زیرصدارت ایک اجلاس منعقد ہوا،جس میں علماء کرام ،مشائخ، مذہبی رہنمائوں نے شرکت کی اجلاس میں محرم الحرام میں سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائز لیا گیا اورعلماء کرام مشائخ سے ان کے مسائل زیر غورلائے گئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں۔اس موقع پر ایف سی 72ونگ کے ایس ایم عنایت حسین بھی موجودتھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایف سی 72ونگ نصیرآباد کے کمانڈنٹ کرنل راجہ شکیل نے کہاکہ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں حضرت امام حسین اوران کے رفقاء کی دین اسلام کے لئے دی جانے والی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :