ڈیرہ اسماعیل خان،شہر کے علاقوں میں پھیلے گندگی کے ڈھیر شہر کی پہچان بن گئے

پیر 26 اگست 2019 17:16

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اگست2019ء) شہر کے علاقوں میں پھیلے گندگی کے ڈھیر شہر کی پہچان بن گئے ،شہری علاقوں کو میونسپل کمیٹی کے حکام بھلا بیٹھے ،گلی محلوں سے کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کا انتظام مفلوج ہوکر رہ گیا ۔گلی محلوں میں خالی پلاٹ گندگی کے ڈھیر بن چکے ہیں جبکہ بارشیں ہونے پر گندگی کے یہ ڈھیر جوہڑ کی صورت اختیار کرلیتے ہیں جگہ جگہ پھیلی اس گندگی کی وجہ گلیوں میں کھیلنے والے بچوں میں بیماریاں پھیلنے کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

آندھی چلنے کی صورت میں پلاٹوں میں جمع شدہ کوڑا کرت پھیل کر گلی محلوں کو آلودہ کردیتا ہے ،اس کے علاوہ جوہر کی صورت اختیار کیے گندگی کے ڈھیر مکھیوں اور مچھروں کی افزائش کی بنیادی وجہ بھی بن رہے ہیں جو علاقہ مکینوں کے لئے شدید خطرات کا باعث ہیں ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اندرون شہر کے گلی محلوں کی روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کروائی جائے اور ذمہ داران کو گلی محلوں کو چیک کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ شہری وبائی امراض سے محفوظ رہ سکیں ۔

متعلقہ عنوان :