تمام مکتبہ فکر کے علماء کرام محرم الحرام میں امن و امان کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ

پیر 26 اگست 2019 17:16

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اگست2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر ڈیرہ دلاور خان بنگش نے کہا ہے کہ تمام مکتبہ فکر کے علماء کرام محرم الحرام میں امن و امان کے قیام اور اس کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں ،عوامی تعاون کی بدولت ہی سماج دشمن عناصر کے مذموم ارادوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے محرم الحرام میں امن و امان کوبرقرار رکھنے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے سیکورٹی ہائی الرٹ رہیگی ،ضلع بھر میں مختلف شہراہوں اور داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ بندیاں لگائی جائیں گی،پولیس کے علاوہ عوام بھی ارد گرد کے حالات سے باخبر رہیں کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی وغیرہ کی اطلاع فوراًً مقامی پولیس کودیں تاکہ کوئی ناخوشگوارواقع رونمانہ ہوسکے۔