نادرا دفتر ڈیرہ کا عملہ فرعونیت پر اتر آیا ،شہریوں کے ساتھ انتہائی ذلت آمیز رویہ،عوام سراپا احتجاج بن گئے

پیر 26 اگست 2019 17:16

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اگست2019ء) نادرا دفتر ڈیرہ کا عملہ فرعونیت پر اتر آیا ،شہریوں کے ساتھ انتہائی ذلت آمیز رویہ اور سلوک ،عوام سراپا احتجاج بن گئے ،ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ ۔تفصیلا ت کے مطابق پاکستانی شہریوں کے شناختی کارڈ بنانے والے ادارے نادرا میں تعینات سرکاری اہلکاروں کی جانب سے سائلین کے ساتھ انتہائی فرعونیت کا سلوک روا رکھا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

نادرا دفتر کے اندر یوں لگتا ہے جیسے وہاں آنے والے افراد کی تذلیل وتوہین نادرا ملازمین منصبی میں شامل ہے اور وہ خود کو ایسا بادشاہ سمجھتے ہیں جن کا فرمان اور فیصلہ حرف آخر ہو۔ایسا ہی کچھ معاملہ اس وقت ڈیرہ اسماعیل خان نادرا دفتر میں بھی پیش آرہا ہے ۔نادرا کا عملہ سائلین کے ساتھ انتہائی بدسلوکی سے پیش آرہا ہے ۔یہاں تک کہ خواتین یا معمر افراد کسی کا احترام ملحوظ خاطر نہیں رکھا جارہا ۔شہریوں کی جانب سے ارباب اختیار سے اس ضمن میں فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :