وفاقی حکومت کے ادارہ این سی ایچ ڈی پاکستان کے چیئرمین (ر)کرنل ڈاکٹر امیر اللہ نے بنوں میں مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا

پیر 26 اگست 2019 17:19

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اگست2019ء) وفاقی حکومت کے ادارہ این سی ایچ ڈی پاکستان کے چیئرمین (ر)کرنل ڈاکٹر امیر اللہ نے ایک روزہ دورے بنوں کے موقع پر مختلف منصوبوں کا افتتاح کردیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسابقہ امیدوار قومی اسمبلی مولانا نسیم علی شاہ ،این سی ایچ ڈی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبیداللہ خان ،الدعا فائونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عزیز الرحمن قریشی، مولانا انعام اللہ خان ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمودصابر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرمان اللہ بھی موجود تھے۔ این اسی ایچ ڈی کے چیئرمین (ر)کرنل ڈاکٹر امیر اللہ نے بنوں کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے مدرسہ رحمانیہ میں کمیونٹی فیڈ سکول جبکہ شگی مچن خیل غوریوالہ میں کمیونٹی سکول کا افتتاح کیا۔