ننکانہ صاحب: محلہ شاد باغ کالونی میں انسانیت سوز واقعہ

اوباش نوجوان نے ڈیڈھ سالہ بجے کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 26 اگست 2019 17:12

ننکانہ صاحب: محلہ شاد باغ کالونی میں انسانیت سوز واقعہ
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،26 اگست 2019ء، نمائندہ خصوصی،عبدالقدوس ملک) ننکانہ صاحب کے محلہ شادباغ کالونی میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے۔ شاد باغ کالونی کے ایک اوباش نوجوان نے ڈیڑھ سالہ بجے کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ننکانہ صاحب کے محلہ شاد باغ کا رہائشی اوباش نوجوان اپنے ہمسائے کے ڈیڑھ سالہ بچے کو ٹافیاں وغیرہ دلانے کے بہانے اپنے گھر لے گیا اور وہاں اس معصوم بچے کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر والدین نے پولیس کو طلب کر لیا۔ پولیس تھانہ ننکانہ صاحب نے مقدمہ درج کر کے اوباش کو بند کر دیا۔

متعلقہ عنوان :