ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد کی زیرصدارت محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس

”محرم الحرام کے دوران امن وامان کا قیام ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے“ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد کا ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

پیر اگست 17:53

ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد کی زیرصدارت محرم الحرام کے انتظامات ..
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،26 اگست 2019ء، نمائندہ خصوصی،عبدالقدوس ملک) تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد کے زیرصدارت محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اسد عباس مگسی،ایڈیشنل کمشنر جنرل احمد کمال، اسسٹنٹ کمشنر شاہ کوٹ صدف فاطمہ، دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کے علاوہ تمام مذاہب اور مسالک کے علماء سمیت ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام ضلعی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کے تعاون سے گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی بہترین انتظامات کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین کا پیغام انسانیت کا درس دیتا ہے۔انہوں نے ہمیشہ امن،سلامتی اور بھائی چارے کا پیغام دیا ہے۔

اس لیے ہم سب کا بھی فرض بنتا ہے کہ ہم اپنے باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ان کے اس پیغام پر عمل کریں تاکہ باہمی نفرتوں اور قدورتوں کا خاتمہ ہو سکے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی تمام مکتبہ فکر کے علماء کرام ضلعی امن کمیٹی کے ممبران تاجروں،میڈیا اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی مشاورت سے محرم الحرام کے دوران بہترین انتظامات کیے جائیں گے۔

اس سلسلے میں تمام اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر ضلعی افسران کی ڈیوٹیاں لگائی جا رہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک سنٹرل کنٹرول روم قائم کیا جائے گا ضلع بھر کی تمام امام بارگاہوں،مجالس اور جلوسوں کے راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے اور 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ شر پسند عناصر اپنے مضموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکیں۔اس موقع پر ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے خطاب کرتے ھوئے محرم الحرام کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :