کچھی کے علاقے میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق ،دوسرا زخمی

پیر 26 اگست 2019 18:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2019ء) کچھی کے علاقے میں ٹریفک حادثہ ،ایک شخص جاں بحق ۔دوسرا زخمی لیویز کے مطابق پیر کو دھاڈر بائی پاس پر تیز رفتار کار مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ اسکا ساتھی شدید زخمی ہوگیا لیویز نے لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے مزید کاروائی شروع کردی ۔