Live Updates

وزیراعظم نے9 نئے پارلیمانی سیکرٹریز مقررکر دیئے

صنعت وپیداوار، پوسٹل سروسز، پٹرولیم، اقتصادی افیئرز اور سائنس وٹیکنالوجی کے پارلیمانی سیکرٹری مقرر کیے گئے، پارلیمانی سیکرٹریز کی تقرریوں کا نوٹی فکیشن جاری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 26 اگست 2019 20:00

وزیراعظم نے9 نئے پارلیمانی سیکرٹریز مقررکر دیئے
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 اگست 2019ء) وزیراعظم عمران خان نے9 نئے پارلیمانی سیکرٹریز مقررکر دیئے، صنعت وپیداوار، پوسٹل سروسز، پٹرولیم، اقتصادی افیئرز اور سائنس وٹیکنالوجی کے پارلیمانی سیکرٹری مقرر کیے ہیں، پارلیمانی سیکرٹریز کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء، معاون خصوصی، حکومتی ترجمانوں، مشیروں کے ٹیم کے علاوہ محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے 9 پارلیمانی سیکرٹری بھی مقرر کر دیے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے صالح محمد کو آبی وسائل اورپرنس محمد نوازکو سائنس وٹیکنالوجی لگا دیا گیا۔ سلیم رحمان کو وزارت پارلیمانی امورکا پارلیمانی سیکرٹری تعینات کیا گیا۔ اسی طرح انورتاج کو صنعت وپیداوار، ناصرخان کو اسٹیبلشمنٹ کا پارلیمانی سیکرٹری مقررکیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے خیال زمان کو پٹرولیم، یعقوب شیخ کو اکنامک افیئرز کا پارلیمانی سیکرٹری مقرر کردیا ہے۔

بشیرخان کو نجکاری، صبغت اللہ کو پوسٹل سروس کا پارلیمانی سیکرٹری مقررکیا گیا۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے آج اسلام آباد میں وفاقی وزیربرائے نجکاری محمد میاں سومرو نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال، کےالیکٹرک اوراقتصادی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے وزیراعظم عمران خان کو اسٹیل ملز، پی آئی اے اور دیگرقومی اداروں کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیربرائے نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری نہیں کریں گے، بلکہ پاکستان اسٹیل ملزکو خسارے سے نکال کر منافع بخش ادارہ بنائیں گے۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے صوابی میں یونیورسٹی غلام اسحاق خان کے نئے بلاک کی افتتاح تقریب سے خطاب بھی کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات