ایبٹ آباد، جائیداد تنازعہ پر بیٹے نے فائرنگ کر کے ضعیف ماں باپ کو قتل کر دیا

منگل 27 اگست 2019 13:21

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2019ء) سرکل بکوٹ کی یونین کونسل بوئی کے علاقہ ڈنہ رن کوٹ میں جائیداد تنازعہ پر بیٹے نے فائرنگ کر کے اپنے ضعیف ماں باپ کو قتل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ روز یونین کونسل بوئی کے علاقہ ڈنہ رن کوٹ میں الطاف نامی شخص نے اراضی تنازعہ پر پستول سے فائرنگ کر کے اپنے باپ اقبال اور والد ہ سلیم جانہ کو قتل کر دیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ گڑھی حبیب الله ارشد خان پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور دونوں کی نعشیں قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیں۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم الطاف کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا ہے۔ پولیس نے تھانہ گڑھی حبیب الله میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :