سابق ضلع ناظم ایبٹ آباد سردار شیر بہادر کے چچا زاد بھائی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

منگل 27 اگست 2019 13:21

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2019ء) سابق ضلع ناظم ایبٹ آباد سردار شیر بہادر کے چچا زاد بھائی سردار طارق الٰہی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

سردار طارق الٰہی اپنی گاڑی پر سلطان پور سے اسلام آباد جارہے تھے کہ کوٹ نجیب الله کے قریب ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوئے۔ سردار طارق الٰہی اسلام آباد میں ایک نجی کمپنی میں ایگزیکٹو کے عہدے پر تعینات تھے اور 16 اگست کو فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچے تھے۔ مرحوم سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سردار صابر کے بھائی تھے۔ مرحوم کو نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد سلطان پور میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔