مانسہرہ، خواجہ سراء کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا

منگل اگست 13:21

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2019ء) ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے خواجہ سراء کو مانسہرہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقہ کاکول سے تعلق رکھنے والے خواجہ سراء سرفراز خان عرف ہنی کو مانسہرہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ اطلاع ملنے پر سٹی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے کنگ عبدالله ہسپتال منتقل کی جو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔پولیس نے تھانہ سٹی میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔