بلدیاتی سیاست میں عوام کی محبتوں اور چاہتوں کے باعث یو سی میں ناقابل شکست رہے ہیں، ضلع ناظم ہری پور

منگل اگست 13:26

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2019ء) ضلع ناظم ہری پور اختر نواز خان نے کہا ہے کہ وہ تحریک انصاف کی لیڈر شپ کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے بحیثیت ضلع ناظم انہیں خدمات فراہم کرنے کا موقع دیا، انتہائی قلیل وقت میں اعلیٰ ترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، عوام بالخصوص ممبران ضلع کونسل نے جس محبت اور چاہت کا اظہار کیا اس پر وہ ان کے ممنون رہیں گے۔

وہ منگل کو ایک نشست کے دوران سینئر صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

نواز خان نے کہا کہ (آج) بدھ کو ضلع کونسل اپنی مدت پوری کرنے جا رہی ہے، تمام ممبران ضلع کونسل نے عوامی فلاح و بہبود کے لئے گراں نقدر خدمات انجام دیں اور اپنی حسن کارکردگی پر خوش ہیں۔ اختر نواز خان نے کہا کہ وہ ایک عرصہ سے بلدیاتی سیاست میں ہیں اور عوام کی محبوتوں اور چاہتوں کے نتیجہ میں اپنی یو سی سے ناقابل شکست رہے ہیں، 28 اگست کے بعد بھی عوامی سیاست جاری رہے گی کیونکہ خدمت کا سفر کبھی رکتا نہیں ہے، پارٹی قیادت نے جو بھی ذمہ داری سونپی اسے سو فیصد نبھا کر خود کو منوائیں گے۔

ضلع ناظم ہری پور اختر نواز خان نے کہا کہ ہری پور کی عوام اس لحاظ سے خوش قسمت ہے کہ انہیں یوسف ایوب جیسی زیرک قیادت میسر آئی ہے۔