سرگودھا کے نواح میں گھریلو جھگڑیپر ایک شخص نے فائرنگ کر کے چھ افراد کو موت کے گھاٹ اتار کر خودکشی کر لی

منگل 27 اگست 2019 14:08

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2019ء) سرگودھا کے نواح میں گھریلو جھگڑیپر ایک شخص نے فائرنگ کر کے چھ افراد کو موت کے گھاٹ اتار کر خودکشی کر لی ۔پولیس نے نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق لاہور روڈ کے موضع سیال موڑ کے علاقہ راجہ کالونی میں گھریلوجھگڑے پر ایک شخص نوردین نے فائرنگ کر کے اپنے بھائی،دو بھتیجوں،بھابھیوں سمیت چھ افرادکوموت کے گھاٹ اتاردیااورپھرخودکوبھی گولی مارکرخودکشی کرلی۔

سات افرادکی واردات پر علاقہ میں کہرام مچ گیااورپولیس تھانہ لکسیاں نے موقع پرپہنچ کر نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ۔واقعہ کے ذمہ دار نور دین کو ذہنی مریض بتایاجارہاہے۔ مقتولین میں اکبر خان ،قلم دین، جمال خان، شائستہ بی بی ،برنگ بی بی اور شیوا بی بی شامل ہے۔آر پی او نے راجہ کالونی میں فائرنگ اورقتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئیڈی پی او سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی جبکہ وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔