فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد 51 ہزار سے زائد حجاج کرام وطن واپس پہنچ گئے

منگل 27 اگست 2019 14:40

فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد 51 ہزار سے زائد حجاج کرام وطن واپس پہنچ گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2019ء) فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد 51 ہزار سے زائد حجاج کرام وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق سرکاری سکیم کے 31ہزار جبکہ نجی سکیم کے 20 ہزار سے زائد پی آئی اے، سعودی ایئر لائن اور ایئر بلیو کی مختلف پروازوں کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق مکتہ المکرم سے 26 ہزار حاجی مدینہ منورہ روانہ ہوگئے ہیں جہاں 8 دن قیام کے بعد وطن روانہ ہوں گے۔ سرکاری سکیم کے ابھی تک 66ہزار حاجی مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔ حج کے بعد فلائٹ آپریشن ملک کے 10 شہروں میں جاری ہے ۔ حاجیوں کو وطن واپس پہنچانے کا کام 15 ستمبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔