فیصل آباد ، منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران 6 منشیات فروش گرفتار

منگل 27 اگست 2019 14:50

فیصل آباد ، منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران 6 منشیات فروش ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2019ء) منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران 24گھنٹوں میں 6منشیات فروش گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس ، شراب ،بھکی برآمد کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سٹی پولیس فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ پولیس تھانہ صدر فیصل آباد نے ملزم محمد رفیق کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے سوا کلو گرام چرس ، پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ فیصل آباد نے ملزم فرزند کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے سوا کلو گرام چرس ، پولیس تھانہ بلوچنی فیصل آباد نے ملزم ندیم مسیح کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو گرام چرس ، پولیس تھانہ سٹی تاندلیانوالہ نے ملزم ذوالقرنین کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک کلو گرام چرس ، پولیس تھانہ سمندری فیصل آبا دنے ملزم محمد لطیف کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو گرام بھکی ،تھانہ گلبرگ پولیس فیصل آباد نے ملزم عمران کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 13لیٹر شراب برآمد کرلی ہے۔

انہوںنے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :