ڈیرہ سرانوالہ نزد بودے شاہ شرقپور روڑ پر لوہا پگھلانے والی فیکڑی میں دھماکہ ہو گیادھماکے سے 3 مزدور جھلس گئے

منگل 27 اگست 2019 14:58

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2019ء) ڈیرہ سرانوالہ نزد بودے شاہ شرقپور روڑ پر لوہا پگھلانے والی فیکڑی میں دھماکہ ہو گیادھماکے سے 3 مزدور جھلس گئے ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے فورا موقع پر پہنچ کر 3 افراد کو موقع پر طبی امداد دی جبکہ 1 شدید جھلسنے والے مزدور کو طبی امداد دینے کے بعد انتہائی نگہداشت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہسپتال منتقل ہونے والے مزدور کی شناخت امجد ولد غلام رسول کے نام سے ہوئی ہیڈیرہ سرانوالہ میں آبادی کے درمیان گھر میں لوہا پگھلانے والی بھٹی میں اچانک دھماکہ ہو گیا جس سے بھٹی پر کام کرنے والے 4 مزدور جھلس گئی- ریسکیو اہلکاروں نے زخمی مریضوں کو طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کردیا-

متعلقہ عنوان :