فیصل آباد ریجن میں مختلف پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی انجینئرز اور دیگر غیر ملکیوں کی سکیورٹی مزید فول پروف بنانے کی ہدایت

منگل اگست 14:58

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2019ء) فیصل آباد ریجن میں مختلف پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی انجینئرز اور دیگر غیر ملکیوںکی سکیورٹی مزید فول پروف بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ سٹی پولیس آفیسر ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز و دیگر پولیس حکام کے نام ریجنل پولیس آفیسر فیصل آبادکی جانب سے جاری کئے گئے ہدایت نامہ میں کہاگیاہے کہ موجودہ ملکی صورتحال و دیگر وجوہات کے پیش نظر فیصل آباد ریجن میں رہائش پذیر غیر ملکیوں و چینی انجینئرز کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے تمام اقدامات کو یقینی بنایاجائے۔

(جاری ہے)

آرپی او آفس فیصل آباد کے ترجمان نے کہاکہ متعلقہ پولیس حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں جاری چائنیز پراجیکٹس کادورہ کریں اور وہاں سکیورٹی امور کے سلسلہ میں تشکیل دیئے گئے پلان کا از سر نو جائزہ لے کر اس میں مزید بہتری لائیں۔ انہوںنے کہاکہ پولیس افسران سے کہاگیاہے کہ وہ سکیورٹی امور کو فول پروف بنانے کی غرض سے حساس اداروں کے ساتھ قریبی رابطے سمیت چینی شہریوں و غیر ملکیوں کے ساتھ کوآرڈینیشن کو بھی بہتر بنائیںنیز ان کی نقل و حرکت سے پیشگی مطلع رہا جائے تاکہ اس سلسلہ میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کا احتمال نہ رہے۔

متعلقہ عنوان :