Live Updates

کشمیر سمیت تمام مسائل پر اقلیتی برادری حکومت اورپاک فوج کے ساتھ ہے،طاہر نوید چوہدری

منگل اگست 15:05

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2019ء) کشمیر سمیت تمام مسائل پر اقلیتی برادری حکومت اورپاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پاکستان کی حفاظت کیلئے ہم اپنی جانوں کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے ،جتنی آزادی اقلیتوں کو پاکستان میں حاصل ہے شاید کسی اور ملک میں نہ ہو ہمیں کشمیر کے مسئلہ پر یکجا ہوکر اس کا مقدمہ ہر سطح پر لڑنا ہے جس کیلئے اقلیتی برادری ہر حد تک جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مینارٹیز الائنس کے مرکزی چیئرمین سابق ایم پی اے طاہر نوید چوہدری، سی او کڈز سٹی رحمت اللعالمین پارک جاوید بھٹی، سابق ممبر ضلع کونسل ارشد گل،سابق ممبر ضلع کونسل یوسف چوہان،سابق ممبر یونین کونسل دلاور مسیح، جاوید گل، عمران گل چیئرمین چرچ کمیٹی،سابق ممبر میونسپل کارپوریشن جاوید بھٹی، صدر یوتھ پی ایم اے ندیم مٹو، نذیر بھٹی سمیت دیگر نے سرگودھا پریس کلب کے باہر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

طاہر نوید چوہدری نے کہا کہ پاکستانی قوم ایک پیج پر پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر آڑے وقت میں پاک فوج کے ساتھ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کریگی ۔مودی نے کشمیریوں پر جو مظالم ڈھائے ہیں اس کا حساب انہیں خود دینا ہوگا ،بھارت اب ٹکڑے ٹکڑے ہوکر رہے گا وہاں پر اقلیتوں کو جس طرح تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے وہ ناقابل ِبرداشت ہے۔ طاہر نوید چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ مفاہمت کی پالیسی اختیار کی ہے مگر مفاہمت کی اس پالیسی کو بھارت نے ہماری کمزوری سمجھا ہے اب پوری قوم متحد ہے جو بھارت کیلئے یہ پیغام ہے کہ پاکستانی قوم وطن عزیز کیلئے مر مٹنے کیلئے تیار ہے انہوں نے پاک فوج کے جوانوں کی لازوال قربانیوں پر پاک فوج کو سلام پیش کیا۔
تنازعہ مقبوضہ کشمیر کی بھڑکتی ہوئی آگ سے متعلق تازہ ترین معلومات