کرپشن دہشتگردی سے بڑا ناسور ہے، رائوطاہر اشرف

منگل 27 اگست 2019 15:05

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2019ء) کرپشن دہشتگردی سے بڑا ناسور ہے کرپشن ہی تمام برائیوں کی جڑ ہے، معاشرے میں اخلاقیات کا جنازہ نکل گیا ہے رشوت کو حق سمجھ کر وصول کیا جاتا ہے جب ادارے مضبوط ہونگے تو کرپشن کا ناسور خود بخود ختم ہوجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار حلقہ این اے 88 رائو طاہر مشرف نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت فیڈریل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے اگر ہمارے ادارے مضبوط ہوں گے تو کوئی وجہ نہیں کہ ہمارا ملک ترقی نہ کرے ۔

رائو طاہر مشرف نے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے دہشتگردی پروان چڑھتی ہے ہر ناجائز کام کو جائز قرار دینے کیلئے رشوت ہی واحد ذریعہ ہے جو دوسروں کے حق مارنے کا موجب بنتا ہے جب کرپشن ختم ہوگی تو حقدار کو اس کا حق با آسانی ملے گا اس لئے ہمیں چاہیئے کہ ہم ملکر کرپشن کے خاتمہ کیلئے اداروں کو مضبوط کریں۔