وطن سے محبت کا جذبہ خوش آئند ہے، آسیہ گل

منگل 27 اگست 2019 15:07

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2019ء) وطن سے محبت کا جذبہ خوش آئند ہے اسی جذبے کی بدولت قومیں دنیا میں کامیابیاں حاصل کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سرگودھا محترمہ آسیہ گل نے رحمت اللعالمین کڈز سٹی کے سی او جاوید بھٹی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفس کے لئے قائد اعظم کا پوٹریٹ پیش کرنے کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی لازوال قیادت میں ہمیں پاکستان جیسا عظیم ملک ملا دنیا نے دیکھ لیا کہ آج بھارت میں کس طرح مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں پر جگہ تنگ کی جارہی ہے۔

جاوید بھٹی کی جانب سے قائد اعظم کا پوٹریٹ خوبصورت تحفہ ہے اس سے معلوم ہوا ہے کہ محب وطن لوگوں کی اس ملک میں کمی نہیں ہے جو وطن عزیز کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے اس موقع پر جاوید بھٹی نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا محترمہ آسیہ گل کا شکریہ ادا کیا۔