وی آئی پی کلچر کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے

منگل اگست 15:07

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2019ء) حکومت کی جانب سے بچت کرو"سادگی اپنائو "پالیسی کا اجراء اس بات کا ثبوت ہے کہ بے جا اخراجات ختم کرکے ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لئے وزیر اعظم عمران خان سنجیدہ ہیں اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے کے لئے تیار نہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک ِانصاف کے رہنماء ورکن صوبائی اسمبلی منیب سلطان چیمہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہمیرٹ، گڈ گورننس کے ذریعے کرپشن کے خاتمے کے لئے وزیر اعظم عمران خان اور ان کی پوری ٹیم متحرک ہے پی ٹی آئی کی کوشش ہے کہ ملک سے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ ہو سادگی عام ہو اور وزراء عوام کے درمیان کسی قسم کی رکاوٹیں حائل نہ ہوں تاکہ لوگ اپنے مسائل احسن طریقہ سے اپنے منتخب نمائندوں تک پہنچا سکیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے اس مشن کی تکمیل کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لارہی ہے۔