کشمیریوں سے اظہار ِیکجہتی کیلئے ریلی

منگل 27 اگست 2019 15:07

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2019ء) بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار ِیکجہتی کے لئے گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل ہائی سکول سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت چیف ایگزیٹیوآفیسر ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی سرگودھا ریاض قدیر بھٹی ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر منظوراحمد ملک، پرنسپل شیخ قاسم حسین و دیگر نے کی مقررین نے بھارت کی پر زور مذمت کی اور کشمیر کی سابقہ حیثیت بحال کرنے پر زور دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اور عالمی برادری خاموش ہے عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چایئے اور بھارت پر دبائو ڈال کر اس مسئلہ کو حل کرانے کی کوشش کرنی چاہیے مسلمان ملکوں کو بھی اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ورنہ تاریخ انہیں معاف نہیں کر ے گی، پاکستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اگر بھارت نے جارحیت کی ناپاک کوشش کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا ریلی کے شرکاء نے مودی کے پتلے کو نذر آتش کیا اور بھارتی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔