فائیو جی نیٹ ورک میں چینی کمپنی ہواوے کے آلات کے استعمال کی اجازت کا فیصلہ موسم خزاں میںکیا جائے گا، برطانوی وزیر

منگل اگست 15:25

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2019ء) برطانوی وزیر برائے ڈیجیٹل، کلچر، میڈیا اینڈ سپورٹس نکی مورگن نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنے ہاں فائیو جی نیٹ ورک میں چینی کمپنی ہواوے کے آلات کے استعمال کی اجازت کا فیصلہ موسم خزاں میںکرے گا۔

(جاری ہے)

برطانوی وزیر نے بی بی سی ریڈیو کو انٹرویومیں کہا کہ ہم فائیو جی نیٹ ورک کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ اپنے ملک کے بہترین مفاد میںکریں گے اور اس بات جو یقینی بنائیں گے کہ ہمارے مواصلاتی نیٹ ورک ورک مکمل طور پر محفوظ ہوں۔برطانوی وزیرنے مزیدکہاکہ فائیو جی نیٹ ورک سے متعلق ہمارا فیصلہ طویل مدتی ہوگا۔

متعلقہ عنوان :