ہیڈ کلرک محکمہ جنگلات رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

منگل اگست 16:12

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2019ء) اینٹی کرپشن سرگودھا نے ڈویژن میں کرپٹ مافیا کے گرد گھیرا تنگ کر تے ہوئے ہیڈ کلرک محکمہ جنگلات محمد شفیق کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق قیصر عباس سکنہ موضع ودھے والی ضلع بھکر نے ریجنل ڈائریکٹر کواطلاع دی کہ محمد شفیق ہیڈ کلرک محکمہ جنگلات نے ضلع بھکر میں رشوت کا بازار گرم کیا ہوا ہے اور کو ئی بھی کام بغیر رشوت کے نہیں کرتا، میں نے ووچر درست کروانے کے عوض پہلے بھی محمد شفیق ہیڈ کلرک کو رشوت مبلغ15ہزار روپے دیئے اور اب مزید10ہزار روپے رشوت طلب کر رہا ہے جس پر ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی کرپشن سرگودھا کی خصوصی ٹیم نے ہیڈ کلرک کو رشوت نہ دینے اور اُسے رشوت دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کروانے کی ہدایت کی اور ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر(لیگل) محمد اصغر گجر اضافی چارج اسسٹنٹ ڈائریکٹر(تفتیش) اینٹی کرپشن ضلع بھکر کو چھاپہ مارنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اصغر گجر نے چھاپہ مار ٹیم کے ساتھ مل کر جوڈیشل مجسٹریٹ علی جواد حسن کی نگرانی میں چھاپہ مارا اور ہیڈ کلرک محکمہ جنگلات بھکر محمد شفیق کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوںگرفتار کر لیا اور رشوت کی رقم مبلغ10ہزار روپے برآمد کر کے ملزم پر مقدمہ نمبر12/2019تھانہ اینٹی کرپشن ضلع بھکردرج کرلیا۔ ملزم سے مزیدتفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :