محرم الحرام کے سلسلہ میں خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے، ایس پی پٹرولنگ پولیس سرگودہا ریجن

منگل اگست 16:12

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2019ء) محرم الحرام کے سلسلہ میں خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے ۔ ایس پی پٹرولنگ پولیس سرگودہا ریجن حسن جمیل حیدر نے کہا کہ سرگودہا ریجن کی ایسی پٹرولنگ پوسٹیں جن کے بیٹ ایریاز میں امام بارگاہیں قائم ہیں یا جن کے بیٹ ایریا سے جلوس برآمد ہوتے ہیں ان کے انچارجز اورشفٹ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ امام بارگاہوں اور جلوسوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے، اس سلسلہ میں ضلعی پولیس سے ربط و ضبط قائم کیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔

(جاری ہے)

ایس پی پٹرولنگ نے مزید کہا کہ دفاتر میں تعینات ملازمین کا بھی ڈیوٹی شیڈول تیار کر دیا گیا ہے جو حساس مقامات پر قائم پٹرولنگ پوسٹوں پر جا کر گشت کریں گے، اس کے علاوہ تمام افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ تبادلوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے