بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا

منگل 27 اگست 2019 16:12

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2019ء) سرگودہا کے نواحی چک نمبری39شمالی میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق محمد ارسلان نے اپنی بہن سائرہ کو شک کی بناء پر گزشتہ روز فائرنگ کر کے اسے موت کی نیند سلا دیا اور فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ اس موقع پر مقتولہ کا کوئی بھی عزیز پیروی کے لئے تیار نہ ہوا جس پر ہیڈ کانسٹیبل نزاکت علی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :