سرگودہا، ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم

منگل 27 اگست 2019 16:14

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2019ء) سرگودہا میں ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سرگودہا کے علاقہ ظفر کالونی میںعقیل فاروق کی بیوی جو مقامی سکول میں ٹیچر ہے سے 2 نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر زیورات اور نقدی وغیرہ چھین لی۔

(جاری ہے)

اسی طرح نواحی علاقہ دودہ کے رہائشی محمد اعجاز کے گھر سے نامعلوم چوروں نے ساڑھی3 لاکھ روپے مالیت کے زیورات، موٹر سائیکل، نقدی و دیگر سامان لوٹ لیا، سرگودہا کے نواحی چک نمبری33شمالی کے محمد سرور کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے کا سامان، نواحی چک نمبری137جنوبی کے محمد منصب کے گھر سے بھاری مالیت کے زیورات، نقدی وغیرہ، جامع مسجد بلاک نمبر1کے باہر سے نصر احمد ،نواحی وقار ٹائون سے محمد وقار کی موٹرسائیکلیں، نواحی چک نمبری88شمالی کے عباس مسیح کی حویلی سے بھاری مالیت کے مویشی چوری کر لئے گئے۔

پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔