ننکانہ صاحب: موڑ کھنڈا میں اندھا دُھند فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد قتل

یہ ہولناک واقعہ دیرینہ دُشمنی کی بناء پر پیش آیا

منگل اگست 16:18

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،27 اگست 2019ء، نمائندہ خصوصی، عبدالقدوس ملک) قصبہ موڑ کھنڈا مین چوک میں چند افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کی وجہ سے پیش آیا۔ علاقہ تھانہ مانگٹانوالا کے نواحی گاؤں ڈھڈیاں میں بھٹی برادری کی دیرینہ دشمنی چلی آرہی ہے۔اب سے پانچ ماہ قبل ریاست وغیرہ نے محمد بوٹا بھٹی کو قتل کیا تھا جسکا مقدمہ تھانہ مانگٹانوالا میں درج تھا۔

(جاری ہے)

آج موقع پا کر بوٹا بھٹی کے رشتہ داروں نے بدلہ لینے کے لیے مخالف پارٹی کے چار قتل کر دیئے۔ DPO ننکانہ فیصل شہزاد مقامی پولیس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔DPO ننکانہ نے کہا ہے کہ قتل ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ کسی کو بھی قانون ہاتھوں میں لینے کی اجازت نہیں ۔قانون شکنی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قاتلوں کا جلد سے جلد سراغ لگا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :