وہاڑی کے متعدد علاقوں میں سیلاب کے باعث سینکڑوں رہائشی بستیاں اور ہزاروں ایکڑ رقبہ پر کاشت فصلیں زیرآب آگئیں

چاروں اطراف میں پانی کھڑا ہوجانے کے باعث کئی علاقوں میں زمینی رابطہ بھی منقطع ،امدادی ٹیمیں تاحال نہ پہنچ سکیں

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 27 اگست 2019 16:30

وہاڑی کے متعدد علاقوں میں سیلاب کے باعث سینکڑوں رہائشی بستیاں اور ہزاروں ..
وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،27 اگست 2019ء، نمائندہ خصوصی، منور حُسین رجانہ) تفصیلات کے مطابق وہاڑی کے نواحی علاقوں میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جسکے باعث سینکڑوں رہائشی بستیاں اور ہزاروں ایکڑ رقبہ پر کاشت فصلیں زیر آب آچکی ہیں ،لوگوں کے گھروں کے اندر بھی سیلابی پانی داخل ہوگیا ہے اور کئی علاقوں میں چاروں اطراف میں سیلابی پانی کھڑا ہوجانے کے باعث زمینی رابطہ بھی منقطع ہوچکا ہے اور لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ چکے ہیں ، ان علاقوں میں بچے خواتین سمیت بڑی تعداد میں لوگ پھنسے ہوئے ہیں جانور بھی سیلاب میں ڈوبے ہوئے ہیں اور تاحال یہاں پر امدادی ٹیمیں نہیں پہنچ سکی ہیں جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے سیلابی پانی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے جس سے مزید رہائشی بستیاں بھی زیر آب آئیں گی اور بڑے نقصان کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

جس پر اہل علاقہ سید محسن علی گیلانی، سماجی رہنما دیوان محمد فاروق نظامی، سلیم صابری ودیگر نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔