Live Updates

ڈسٹرکٹ انتظامیہ کیجانب سے ضلع بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلیوں، سیمینارز کا انعقا د

منگل اگست 16:46

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2019ء) حکومت پنجاب کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ انتظامیہ کیجانب سے ضلع بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلیوں اور سیمینارز کا انعقا د کیا گیا،جن میں شرکائ کی جانب سے کشمیر پر بھارتی جارحیت کی بھرپور مذمت کی گئی اور کشمیریوں کی آزادی کا مطالبہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جام پور گورنمنٹ گرلز کالج راجن پور ،یونین کونسل رکھ عظمت والا اور مٹ واہ میں کشمیریوں کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں اور سیمینارز کا بھی انعقاد کیاگیا۔

اس موقع پر شرکاء کا جذبہ دیدنی تھا۔شرکاء نے ریلیوں اور سیمینارز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،ہم سب کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم بند کرے۔انہوں نے کہا کہ سفارتی سطح پر بھارت کو کشمیر کے معاملہ پر شکست ہوئی ہے۔کشمیر نہ کبھی بھارت کا حصہ تھا ،نہ ہے اور نہ ہی بھارت کا حصہ بننے دیں گے۔
تنازعہ مقبوضہ کشمیر کی بھڑکتی ہوئی آگ سے متعلق تازہ ترین معلومات