قومی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ کون بنے گا؟ ڈین جونز کے پیغام نے سوشل میڈیا پر ’تھرتھلی‘ مچا دی

اس ہفتے کے آخر میں ایک بڑی خبر کا اعلان ہونے جا رہا ہے:ٹویٹر پیغام

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 27 اگست 2019 16:30

قومی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ کون بنے گا؟ ڈین جونز کے پیغام نے سوشل میڈیا پر ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27اگست 2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءمیں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد کوچنگ عملے کو فارغ کر دیا ہے اور اب نئے کوچنگ سٹاف کی تلاش جاری ہے،قومی ٹیم کے ہیڈ کو چ کی پوزیشن کے لیے سابق کپتان مصباح الحق اور سابق آسٹریلیوی بلے باز ڈین جونز سمیت کئی نامور شخصیات نے درخواستیں دے رکھی ہیں۔

58 سالہ سابق آسٹریلین کرکٹر ڈین جونز نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کیلئے درخواست دینے کے بعد ٹوئٹر پر ایک ایسا پیغام جاری کیا ہے جس نے شائقین کرکٹ کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ ڈین جونز ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ بننے جا رہے ہیں تاہم اس میں کتنی حقیقت ہے؟ اس کا اندازہ تو پی سی بی کے اعلان کیساتھ ہی ہو گا۔

(جاری ہے)

ڈین جونز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ ”اس ہفتے کے آخر میں ایک بڑی خبر کا اعلان ہونے جا رہا ہے“۔

ڈین جونز کو اکتوبر 2017ءمیں افغانستان کرکٹ ٹیم کا قائم مقام ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھااور وہ اس وقت پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے بھی ہیڈ کوچ ہیں جس نے ان کی کوچنگ کے دوران دو مرتبہ 2016ءاور2018ءمیں ٹائٹل اپنے نام کیا۔