پولیس پوسٹ عقیل جٹ کھپرو ناکہ پر کھلی کچہری کا انعقاد

منگل 27 اگست 2019 16:49

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2019ء) جاوید بلوچ کی ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کی ہدایات کی روشنی میں ایس ڈی پی او سٹی منظور کھوسو کی جانب سے پولیس پوسٹ عقیل جٹ کھپرو ناکہ پر کھلی کچہری منعقد کی گئی، کھلی کچھری میں ایس ایچ او تھانہ غریب آباد سمیت شہریوں نے شرکت کی.

(جاری ہے)

بعد از مقامی افراد نے اپنے مسائل پیش کئے اور ان کے حل کا مطالبہ کیا , جس پر ایس ڈی پی او سٹی نے لوگوں کے مسائل بروقت حل کرنے کی ہدایات جاری کیں اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا. اس موقع پر ایس ڈی پی او سٹی منظور کھوسو کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا بنیادی مقصد عوامی مسائل کا حل اور عوام کو انصاف مہیا کرنا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو تنگ کرنے والے غنڈا عناصر کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا. بعد ازاں ایس ڈی پی او سٹی نے مختلف امام بارگاہوں اور مساجد کا دورہ کیا، جبکہ منتظمین سے ملاقات کی اور محرم الحرام میں سکیورٹی و مجموعی حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔