علماکرام جعفر آباد بین المسالک آہنگی کو برقرار رکھنے میں کردار ادا کریں،ایس ایس پی جعفرآباد

منگل اگست 16:49

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2019ء) ایس ایس پی جعفرآباد ایاز احمد بلوچ کی صدارت میں ایس ایس پی آفس جعفرآباد میں تمام ڈی ایس پی سرکل ایس ایچ اوز سی آی اے انچارج اور مختلف مسلک کے علماء کرام اور امن کمیٹی کے ساتھ محرم الحرام کی نسبت اہم اجلاس اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان اور مزہبی و مسلکی ہم آہنگی کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقعہ پر ایس یس پی جعفرآباد ایاز احمد بلوچ نے اظہار خیال کرتے ہوے کہا کہ مزہبی اور مسلکی ہم آہنگی کے لئے علما کرام کا کردار اہم ہے۔ جعفرآباد میں تمام مزاہب اور مسالک کے لوگ صدیوں سے آباد ہیں۔:علماکرام اس ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں کردار ادا کریں۔ کسی بھی مزہب اور مسلک کے ساتھ کسی معاملے میں تفریق آئین و قانون کی نفی ہے۔

(جاری ہے)

ملک میں تمام مذاہب اور مسالک کے لوگوں کو اپنے مزہبی و مسلکی عقائد کے تحت زندگی گزارنے کا حق آئین نے دیا ہے پولیس کا کام قانون کی عملداری ہے تمام مسالک کو آزادی کے ساتھ اپنے مزہبی یا مسلکی تہوار پرامن طور پرمنانے میں پولیس اپنا کردار ادا کرتی ہے۔ محرالحرام کے دوران مزہبی ہم آہنگی کیلے تمام مزہبی شخصیات اپنا کردار ادا کرے۔علما کرام کوئی ایسی تقریر نہ کریں جس سے اشتیال انگیزی کو ہوا ملے۔

علما کرام اپنے اندر موجود شرپسندوں کے کردار کی نفی کریں۔ایسے شرپسند مقررین کی نشاندہی کی جائے جو مساجد و دیگر محافل میں ہم آہنگی کے بجائے شرپسندی پہ لوگوں کو اکساتے ہیں۔جعفرآباد میں ہر سال کی طرح اس سال بھی محرالحرام کے موقہ پر بھرپور سکیورٹی انتظامیہ کئے جائیںگے۔پولیس نے شہر میں امن و امان کی صورتحال معمول پہ رکھنے کیلے لائحہ عمل ترتیب دے دیا ہے اب علاقہ معتبرین علما کرام اپنا کردار ادا کرے۔