ڈینگی مچھر سے متاثرہ 15 سالہ نوجوان جاں بحق

منگل 27 اگست 2019 16:58

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2019ء) ڈینگی مچھر سے متاثرہ 15 سالہ نوجوان جاں بحق۔ تفصیل کے مطابق تحصیل جامپور کی نواحی بستی میئو کا رہائشی 15 سالہ حفیظ ولد امان اللہ حافظ آباد میں بادام گھوٹا کی دوکان پر کام کرتا تھا وہاں پر اسے ڈینگی مچھر نے کاٹ لیا۔

(جاری ہے)

ورثائ نے اسکا داجل آر ایچ سی اور ٹی ایچ کیو ہسپتال جامپور میں علاج کرایا مگر اسکی حالت بہتر نہ ھوئی۔ اور وہ انتقال کرگیا۔ مرحوم بچے کے والد نے بتایا کہ معاشی حالات کی تنگی کیوجہ سے اسکا بہتر علاج نہ ھوسکا۔

متعلقہ عنوان :