سیالکوٹ پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری

تھانہ کوتوالی پولیس نے ماہ جون سے رواں ماہ تک مختلف سنگین مقدمات میں ملوث 28 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا

منگل اگست 17:03

سیالکوٹ پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،27 اگست 2019ء، نمائندہ خصوصی، رحمان یوسف) سیالکوٹ پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آ گئی ہے۔ ایس ایچ او کوتوالی گالزار خان نے کارروائی کرتے ہوئے ماہ جون سے رواں ماہ تک مختلف سنگین مقدمات میں ملوث 28 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا۔ ناجائز اسلحہ رکھنے پر پانچ ملزمان گرفتار کئے اور ان سے پانچ پستول جبکہ چالیس بوتل شراب اور بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

شہریوں سے چھینی و چوری کی گئی چار موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی گئیں۔ جبکہ ایک اور کارروائی میں سیالکوٹ تھانہ کوتوالی پولیس نے مین بازار کے قریب روئی والی گلی میں چھاپہ مار کر سنیل انور کے قبضہ سے 1200 کے قریب پتنگیں اور ممنوعہ ڈوریں برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے پتنگ اور ڈور کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور ملزم حکومت پنجاب کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔