ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کا علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی جہلم کا اچانک دورہ

اس موقع پر انہوں نے عوام کو فراہم کی جانے والی اشیاء خور و نوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 27 اگست 2019 17:19

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کا علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی جہلم ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،27 اگست 2019ء، نمائندہ خصوصی،احسن وحید) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے گزشتہ روز علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی جہلم کا اچانک دورہ کیا اور عوام کو فراہم کی جانے والی اشیاء خور و نوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے نیلامی کے عمل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور سرکار ی جانب سے مقرر کردہ ریٹس کی انسپکشن کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خریداری کے لیے آنے والے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سیف انور نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل کے جائزے کا مقصد مارکیٹوں میں سستی اشیاء خور ونوش کی فراہمی ہے تاکہ تمام سرکاری نرخدوں پر فراہم اشیاء خورو نوش کا فائدہ عام آدمی تک پہنچے۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ ضلع میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرکاری ریٹس کو سرکاری طے شدہ ریٹ سے بڑھنے نہ دیں تاکہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :