سول لائنز ڈویژن میں پولیس کے ساتھ مل کر نشہ کے خلاف مہم کو تیز کرینگے ‘سید ذولفقار حسین

منشیات کے خلاف نوجوانوں کو بچانا لاہور پولیس کی پہلی ترجیح ہے‘ دوست محمد کھوسہ ایس پی سول لائنز

منگل 27 اگست 2019 19:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2019ء) منشیات کے خلاف جاری مہم کے حوالے سے ڈرگ ایڈوائزری ٹرینیگ حب کے وفد نے کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین کی سربراہی میں دوست محمد کھوسہ ایس پی سول لائنز سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر اکرام سیکالو جیسٹ صائمہ شہزاد اور سید محسن بھی موجود تھے ملاقات کا بنیادی مقصد لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں میںمنشیات کے خلاف کام کرنے کے حوالے سے مختلف امور اور تجاویز پر غور کیا گیا دو ست محمد کھوسہ ایس پی سول لائنز نے کہا کہ منشیات کے خلاف نوجوانوں کو بچانا اور معاشرے کو نشہ سے پاک کرنا لاہور پولیس کی پہلی ترجیح ہے منشیات کی فروخت کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا کیونکہ وہ ہماری نئی نسل کے مستقبل کو تباہ کررہے ہیں۔

کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذولفقار حسین نے کہا کہ منشیات کے مسئلے کے حل کیلئے ہم حکومتی اداروں کے خصوصا لاہور پولیس کے ساتھ ہیں اور سول لائنز ڈویژن میں پولیس کے ساتھ مل کر نشہ کے خلاف مہم کو تیز کریں گے ہمارے نوجوانوں اور طلبہ کو نشہ کا عادی بنانا ہم سب کے لئے بڑا چیلنج ہے ۔