نیشنل پارٹی ساحل بلوچستان و سندھ کو وفاق کے تصورف میں دینے اور نیشنل کوسٹل ڈوپلمنٹ اتھارٹی کے قیام

کیخلاف ملک بھر میں مظاہرے کریگی ،مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ

منگل 27 اگست 2019 22:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2019ء) نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں پا رلیمنٹ کی با لا دستی ،میڈیا کی آزادی،قانون کی حکمرانی معاشی بد انتظامہنگائی و بے روز گاری بنیادی انسانی حقوق تحریر و تقریر اور انجمن سازی کے بنیا دی حقوق کیلئے پارٹی ملک بھر کی سیاسی وجمہوری جماعتوں کے ساتھ مشترکہ پا لیمنٹ کے اندر اور پا رلیمنٹ سے باہرجدوجہد میں اپنا سیا سی و قومی فر یضہ ادا کریگی اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ نیشنل پارٹی ملک بھر میں بائیںبازو کی سیا سی و قومی جما عتوں کے اتحاد و انضمام کو وقت و حا لا ت کی ضرورت سمجھتی ہے اور ان کے اتحاد و القمام میں پارٹی کی قیادت اپنا بھر پور سیا سی و قومی کر دار ادا کریگی پا رٹی مر کزی کمیٹی نے اتحاد والقمام کے عمل کو موثر بنا نے کیلئے پا رٹی کے مر کزی صدر سا بق وزیر اعلیٰ بلو چستان ڈاکٹر عبدالمالک بلو چ کی سر براہی میں پانچ رکنی با اختیار کمیٹی تشکیل دی جس میں تمام وحدتوں کے صدر رکن ہونگے ، نیشنل پارٹی کی مرکزی نے نیشنل ڈوپلمنٹ اتھارٹی کو ماورہ آئین قرار دیتے ہوئے اس کے فیصلوں کو آئین سے متصادم قرار دیا ہے اور نیشنل کوسٹل ڈوپلمنٹ اتھارٹی کے قیام کو صوبائی خود مختاری میں براہ راست وفاقی کی مداخلت تصور کرتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ،وفاق بلوچستان و سندھ کے ساحلی علاقوں کو غیر آئینی طور پر وفاق کے زیر تصرف لانے کی ساز ش میں مصروف ہے اور نیشنل کوسٹل ڈوپلمنٹ اتھارٹی کا قیام صوبائی خودمختاری میں براہ راست وفاق پاکستان کی مداخلت ہے نیشنل پارٹی ساحل بلوچستان و سندھ کو وفاق کے تصورف میں دینے اور نیشنل کوسٹل ڈوپلمنٹ اتھارٹی کے قیام کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے کریگی \