Live Updates

جب ووٹ پڑتے ہیں تو سیٹیں نکلتی ہیں، جب زیادہ ووٹ پڑتے ہیں تو زیادہ سیٹیں نکلتی ہیں اور جب سب سے زیادہ ووٹ پڑتے ہیں تو عمران خان وزیراعظم بنتے ہیں: اسدعمر کا بلاول بھٹو پہ طنز

اگر آپ اگلے چار سال تک اچھی طرح اپوزیشن کریں گے تو اگلی بار بھی ہم آپ کو اپوزیشن کا موقع دیں گے: اسد عمر نے بلاول بھٹو کو شدید تنقید کا نشانہ بنا دیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 27 اگست 2019 23:38

جب ووٹ پڑتے ہیں تو سیٹیں نکلتی ہیں، جب زیادہ ووٹ پڑتے ہیں تو زیادہ سیٹیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 اگست 2019ء) پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئیر رہنما اسد عمر نے چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پہ طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ووٹ پڑتے ہیں تو سیٹیں نکلتی ہیں، جب زیادہ ووٹ پڑتے ہیں تو زیادہ سیٹیں نکلتی ہیں اور جب سب سے زیادہ ووٹ پڑتے ہیں تو عمران خان وزیراعظم بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ اگلے چار سال تک اچھی طرح فیلڈنگ کریں گے تو اگلی بار بھی ہم آپ کو فیلڈنگ کا موقع دیں گے۔

اسد عمر نے کہا کہ بلاول بھٹو نے پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر بے غیرت کا لفظ استعمال کیا لیکن کسی نے ایک لفظ نہیں کہا، کسی نے چوں تک نہ کی اور بے نظیر کی گرفتاری پہ انہوں نے کہا کہ ’مرد‘ سے لڑو تب بھی سب خاموش رہے تب ان کی غیرت کہاں گئی تھی۔

(جاری ہے)

 

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول زرداری نے کراچی کے ڈوبنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ب بارش آتا ہے تو پانی آتا ہے، جب زیادہ بارش آتا ہے تو زیادہ پانی آتا ہے اور جب بہت زیادہ پانی آتا ہے تو سیلاب آتا ہے،جس کے بعد ان پر شدید تنقید کی جاتی رہی اور سینئیر صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے بھی ان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ جب بارشآتاہے تو پانی آتاہے۔

جب زیادہ بارش آتا ہے تو زیادہ پانی آتا ہے۔ جب زیادہ پانیآتا ہے تو پانی میں کرنٹ آتا ہے۔ جب زیادہ کرنٹ آتا ہے تو بندہ مر جاتا ہے۔ جب بندہ مرجاتا ہےتو اس کےاکاؤنٹ میں پیسہ جمع ہوتا ہے اورجب اکاؤنٹ میں زیادہ پیسہ ہوتا ہےتو میرا اور ایان علی کا اس اکاؤنٹ سے ٹکٹ بنتا ہے۔ اب پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ جب ووٹ پڑتے ہیں تو سیٹیں نکلتی ہیں، جب زیادہ ووٹ پڑتے ہیں تو زیادہ سیٹیں نکلتی ہیں اور جب سب سے زیادہ ووٹ پڑتے ہیں تو عمران خان وزیراعظم بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ اگلے چار سال تک اچھی طرح فیلڈنگ کریں گے تو اگلی بار بھی ہم آپ کو فیلڈنگ کا موقع دیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات