فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سیلز ٹیکس ریٹرنز کی موثر مانیٹرنگ کے لئے نیا سافٹ ویئر بنا لیا

بدھ 28 اگست 2019 00:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2019ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس ریٹرنز کی موثر مانیٹرنگ کے لئے نیا سافٹ ویئر بنایا ہے‘ یہ سافٹ ویئر ٹیکس خلیج کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ اصل سیلز ٹیکس‘ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی)‘ بقایا جات کا بھی تعین کرے گا۔

(جاری ہے)

اس سافٹ ویئر کا نام سنٹرلائزڈ سیلز ٹیکس و فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اسیسمنٹ و پروسیسنگ رکھا گیا ہے جس کا افتتاح چیئرمین ایف بی آر سید محمد شبر زیدی نے کیا۔ یہ نیا سافٹ ویئر ایف بی آر کے ان لینڈ ریونیو آپریشن ونگ نے بنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :