عوام کی بے لوث خدمت کی، خدمت کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا، بابو بشیر

بدھ اگست 11:32

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2019ء) نیبر ہوڈ کونسل کھولہ کیہال کے سابق جنرل کونسلر بابو بشیر نے کہا ہے کہ آٹھ ماہ کی مختصر مدت میں جتنا ہو سکا عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور آئندہ بھی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خدمت کیلئے کسی عہدے یا اقتدار کی نہیں جذبہ کی ضرورت ہوتی ہے اور اسی جذبہ کے تحت انہوں نے اپنی زندگی عوام کی خدمت کیلئے وقف کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کونسلر بنا تو کیہال میں کچھ مسائل ایسے تھے جن پر کسی کی توجہ نہیں تھی، ممبر ضلع کونسل رانا صفدر کے ساتھ مل کر ہم نے یہ مسائل حل کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مدت ختم ہونے کے بعد بھی اسی جذبہ کے تحت عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔