جاری ترقیاتی سکیمیں جلد مکمل کی جائیں گی، ضلع ناظم چارسدہ

بدھ اگست 13:33

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2019ء) ضلع ناظم چارسدہ فہد اعظم خان نے کہا ہے کروڑوں روپے کے فنڈ سے ضلع بھر کے تمام یونین کونسلز میں صحت ،تعلیم ،سپورٹس اوردیگر ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا گیا ہے، جاری ترقیاتی سکیمیں بھی جلد مکمل کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

چارسدہ میں پہلی بار نیشنل لیول کے گیمز منعقد کئے ہائوس کے تمام ارکان کو بلا امتیاز ترقیاتی فنڈز جاری کرکے تمام ہائوس کو ساتھ لے کرچلے ضلع کی ترقی کیلئے ٹیم ورک کے ذریعے دن رات جدوجہد کی اورحکومتی ویژن کے مطابق کام کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ضلع کونسل چارسدہ کے الوداعی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس کی صدارت کنونیئرنائب ناظم ضلع کونسل حاجی مصور شاہ درانی نے کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر چارسدہ عدیل شاہ ن نے شرکت کرکے اپنے خطاب کے دوران اراکین کونسل کو یقین دلایاکہ ان کے معیاد پورے ہونے کے بعد بھی ان کے ترقیاتی سکیموں کو جاری رکھیں گے اور انہیں عزت کا مقام آئندہ بھی دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :