پولیس کی کارروائی منشیات فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

بدھ 28 اگست 2019 14:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2019ء) باغبانپورہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سکولوں،کالجوں اور یونیورسٹیوں کے باہر منشیات فروخت کرنے والا ملزم کوگرفتارکرلیا ۔ملزم نذیر پٹھان کے قبضہ سے 5 کلو چرس اور 20 گرام آئس برآمد کرلی گئی ۔

(جاری ہے)

ایس پی کینٹ کے مطابق ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایس پی کینٹ رضا صفدر کاظمیکاکہنا ہے کہ منشیات سے پاک معاشرہ ہی ملک کی تعمیر و ترقی میں گراں قدر کردار ادا کرتا ہے۔ والدین اپنے پجوں کو منشیات جیسی لعنت سے دور رکھیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :