کپتان حکومت کی تمام پا لیسیاں ملکی ادارو ں کو کمزور کررہی ہیں ‘سلیم ر ضا

ناکام خارجہ پا لیسی پر حکمران اپنی نااہلی چھپانے کیلئے عوام کو بے و قو ف بنانے کی کو شش کررہے ہیں

بدھ اگست 14:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2019ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ ناکام خارجہ پا لیسی کے باعث حکمران اپنی نااہلی چھپانے کیلئے عوام کو بے و قو ف بنانے کی کو شش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ کپتان حکومت کی ساری ٹیم اپنے محکمو ں پر تو جہ دینے کی بجائے کپتان کی خو شنودی کیلئے ڈرامے بازی کررہی ہے حکومت کی تمام پا لیسیاں ملکی ادارو ں کو کمزور کررہی ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ ریاست مدینہ کے دعویداروں نے ایک سال کے دوران عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہ دیا۔ عوامی امنگوں کا گھلا گھونٹا جارہا ہے، بے روزگاری میں شدید اضافہ اور غربت کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر لیجا جاچکا ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ حکومت کی ساری تو جہ اپوزیشن کو جیلو ں میں بند کرنے پر مرکوز ہے سیا سی مخا لفین کیلئے حکومت نے زمین تنگ کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :