راولپنڈی ‘کزن کو قتل کر کے اس کی لاش کی ناک اور کان کاٹنے والے مقدمہ کے ملزم کو گرفتار کر لیاگیا

وقوعہ کا مقدمہ تھانہ کوٹلی ستیاں میں درج کیا گیا،گزشتہ رووز پولیس نے ملزم قمر اقبال کو گرفتار کر لیا

بدھ 28 اگست 2019 14:32

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2019ء) کزن کو قتل کر کے اس کی لاش کی ناک اور کان کاٹنے والے مقدمہ کے ملزم کو گرفتار کر لیاگیا،ملزم نے فائرنگ سے قتل کرنے کے بعد ملزم کی لاش کے چہرے کو چھریاں مار مار کر مسخ کر دیا،تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر رائے مظہر اقبال نے سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ماہ کوٹلی ستیاں کے علاقہ پھوفنڈی میں ایک شخص اورنگزیب کو اس کے کزن قمر اقبال وغیرہ نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ملزم کو شک تھا کہ مقتول ان کی لڑکیوں کو بدنام کرتا تھا،ایس پی نے بتایا کہ اس معاملے کا دردناک پہلو یہ بھی ہے کہ ملزم قمر اقبال نے اورنگ زیب کی لاش کو چھریوں سے مسخ کیا،لاش کی ناک اور کان کاٹے جبکہ چہرے پر چھریوں کے پے درپے وار بھی کئے،وقوعہ کا مقدمہ تھانہ کوٹلی ستیاں میں درج کیا گیا،گزشتہ رووز پولیس نے ملزم قمر اقبال کو گرفتار کر لیا ،ایس پی نے بتایا کہ وقوعہ کے دیگر ملزمان عرفان نوید،نوید اقبال گل تاج بی بی اور راشدہ بی بی کو پولیس پہلے ہی گرفتار کر کے عدالت چالان کر چکی ہے ،سی پی او فیصل رانا نے سفاک ملزم کی گرفتاری پر ایس پی صدر کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے سفاک ملزمان معاشرے میں قانون شکنیوں کے بڑھنے کا باعث بنتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ملزم کی تفتیش میرٹ پر کر کے ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا جائے،تاکہ ملزم کو اپنے کئے کی سزا قانون کے مطابق ایسی ملی جو معاشرے کے لئے باعث عبرت ہو،سی پی او نے کہا کہ اس وقوعہ میں اگر ملزم کے اگر کوئی سہولت کار بھی ہیں تو انہیں بھی گرفتار کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے ہر حوالے سے پورے ہوں،سی پی او نے ایس پی کو ہدائت کی کہ اس مقدمہ کی تفتیش کی مکمل مانیٹرنگ کریں تاکہ کوئی گناہ گار چالان ہونے سے بچ نہ جائے،سی پی او نے کہا کہ اس مقدمہ کی تفتیش کے حوالے سے انہیں روزانہ کی بنیاد پر آگاہ رکھا جائے -