اوگی کے علاقہ بتی کے رہائشی نوجوان امجد شاہ کے اندھے قتل کیس کا ڈراپ سین، پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا

بدھ 28 اگست 2019 14:35

اوگی کے علاقہ بتی کے رہائشی نوجوان امجد شاہ کے اندھے قتل کیس کا ڈراپ ..
مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2019ء) اوگی کے علاقہ بتی کے رہائشی نوجوان امجد شاہ کے اندھے قتل کیس کا چھ روز بعد ڈراپ سین ہو گیا، پولیس نے دعویداری پر تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کو ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب اوگی کے علاقہ بتی میں نوجوان امجد شاہ کو اندھا دھند فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا جس کی ایف آئی آر لواحقین نے نامعلوم افراد کے خلاف درج کی ہے۔

ڈی ایس پی ابرار خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او ناصر خان اور انوسٹی گیشن انچارج انسپکٹر سجاد خان نے تفتیش شروع کی اور کئی مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا۔ گذشتہ روز مقتول کے لواحقین نے باقاعدہ طور پر دعویداری کر کے تین ملزمان وقاص شاہ، اصغر شاہ اور قدم خان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔