اوگی میں تین سالوں سے تعینات گرداور محمد سعید کا تبادلہ کوہستان ہائیڈرو پراجیکٹ کر دیا گیا

بدھ 28 اگست 2019 14:37

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2019ء) اوگی میں تین سالوں سے تعینات گرداور محمد سعید کا تبادلہ کوہستان ہائیڈرو پراجیکٹ کر دیا گیا ہے، ان کی جگہ میاں انور زیب کو اوگی تعینات کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع مانسہرہ کی تحصیل اوگی میں تین سالوں سے تعینات گرداور محمد سعید کو تبدیل کر کے ان کی جگہ میاں انور زیب کو نیا گرداوار تعینات کر دیاگیا ہے، گرداور محمد سعید اب تبدیلی کے بعد کوہستان ہائیڈرو پراجیکٹ میں اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ اسی طرح محمد جاوید کو کوہستان سے اچھڑیاں جبکہ عبدالله جان کو اچھڑیاں سے لینڈ ریکوزیشن مانسہرہ حاضری کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔