یونین کونسل کلنجر کی ویلج کونسل کھرکوٹ کا مالی سال 2019-20ء کا 35 لاکھ روپے سے زائد کا بجٹ منظور کر لیا گیا

بدھ 28 اگست 2019 14:37

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2019ء) ہری پور کی یونین کونسل کلنجر کی ویلج کونسل کھرکوٹ کا مالی سال 2019-20ء کا 35 لاکھ روپے سے زائد کا ترقیاتی و غیر ترقیاتی بجٹ اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل کلنجر کی ویلج کونسل کھر کوٹ کا بجٹ اجلاس نائب ناظم شیر بہادر خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

ناظم ویلج کونسل کھر کوٹ محمد ارشاد خان نے بجٹ مالی سال 2019-20ء کا 35 لاکھ 58 ہزار روپے پیش کیا جسے ہائوس نے اتفاق رائے سے منظور کر لیا۔

اجلاس میں ممبران شیر احمد خان، احمد زمان، ، محمد اقبال، محمد اکبر، تنزیل الرحمن اور فرزانہ بی بی نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ناظم ارشاد خان نے کہا کہ ہائوس کا یہ آخری بجٹ ہے جو پیش کیا گیا ہے، اس بجٹ کی ترقیاتی سکیمیں آئندہ منتخب ہونے والے نمائندے ہائوس میں پیش کر کے ان کی منظوری دیں گے۔

متعلقہ عنوان :